سری لنکا کے خلاف پاکستان کو باؤلنگ بھی اچھی کرنی ہوگی۔اسد عمرکی معصومانہ خواہش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI, MQM to work together for Karachi's development: Asad Umer

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوش ہوں، لیکن خوشی کی تکمیل کے لیے قومی ٹیم کی طرف سے اچھی باؤلنگ کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹیسٹ واپسی اور پاکستانی بیٹنگ کی دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی سے مسرت ہوئی۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ بیٹنگ میں شاندار کارکردگی سے ہونے والی خوشی اس وقت مکمل ہوگی جب قومی کرکٹ ٹیم اچھی باؤلنگ پرفارمنس دے، یہ میری ایک معصومہ خواہش ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ شاندار رہی،  پاکستان نے 500 رنز سے زائد اسکور کر لیے جس کے بعد قومی ٹیم کو 423 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 198 گیندیں کھیل کر 135 رنز کی جاندار اننگز کھیلی جبکہ اسی دوران اوپنر عابد علی نے 281 بالز پر شاندار 174 رنز مکمل کیے جس کے باعث 278 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 278 کے مجموعی اسکور پر گری جب شان مسعود 69ویں اور کی تیسری گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے، بعد ازاں پاکستان کی دوسری وکٹ 355 جبکہ تیسری 503 کے مجموعی اسکور پر گری۔ 

مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف  قومی کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ

Related Posts