پاکستان نے بھارت کے سامنے مسائل کے حل پر مذاکرات کیلئے 5 شرائط رکھ دیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف
افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے سامنے مسئلۂ کشمیر سمیت دو طرفہ مسائل کے حل پر بامعنی مذاکرات کیلئے 5 شرائط رکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے اور مذاکرات کے ذریعے تمام تر مسائل حل کرنے کا خواہش مند ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی معید یوسف نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کوئی بھی بامعنی مذاکرات ہوں، اس سے قبل بھارت کو کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا ہوگا، کشمیر پر عائد لاک ڈاؤن اور پابندیوں کو ختم کرنا اور ڈومیسائل قوانین جو بیرونی مکینوں کو کشمیری بناتے ہیں، ختم کرنے ہوں گے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرنی ہوں گی اور پاکستان میں ریاستی دہشت گردی ختم کرنی ہوگی۔

معاوننِ خصوصی معید یوسف نے کہا کہ اگر مودی حکومت یہ شرائط قبول کرلے تو پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم معاونِ خصوصی نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی کہ آیا یہ شرط پاک بھارت مذاکرات کیلئے ضروری ہے یا نہیں

تاہم یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے پاک بھارت بامعنی مذاکرات سے قبل بھارت کے سامنے شرائط رکھی ہیں۔ قبل ازیں کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے والے بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پاکستان نے ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارتی خفیہ ادارہ (راء) پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، ہمارے پاس دسمبر 2014ء کے اے پی ایس حملے کا ثبوت موجود ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ را سے رابطے میں تھا۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں بھارت نے قونصلیٹ کو استعمال کرتے ہوئے گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل، کراچی میں چینی قونصلیٹ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور 4 دیگر افغانستان کی دہشت گرد تنظیموں کو انضمام کیلئے  10 لاکھ ڈالر دئیے جن کی سربراہی را کے افسران کر رہے تھے۔

آخر میں معاونِ خصوصی ڈآکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک پر امن ہمسایہ ملک چاہتے ہیں تاہم بھارت کا توسیع پسندانہ ہندوتوا ایجنڈا قیامِ امن کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہیومن رائٹس واچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا، پاکستان

Related Posts