پاکستان کی جانب سے یوکرین کیلئے امداد روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی طرف سے یوکرین کیلئے امداد روانہ ہوگئی
پاکستان کی طرف سے یوکرین کیلئے امداد روانہ ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان نے یوکرین کی درخواست پر دوسری بار امدادی سامان روانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یوکرین کے شہریوں کیلئےدوسری بار امداد روانہ کردی، پاک فضائیہ کے خصوصی سی 130 طیارے سے 7.5 ٹن امدادی سامان یوکرین پہنچایا جائے گا، جس میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اورطبی سامان شامل ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان کا دوسرا جہاز 3 جون کو ساڑھے 7 ٹن امدادی سامان لے کر یوکرین جائے گا۔

واضح رہے کہ مارچ میں بھی پاکستان نے یوکرین جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے اسلام آباد کے نور خان ہوائی اڈے سے 15 ٹن امدادی سامان روانہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ

پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کو یوکرینی سفیر کے حوالے کیا گیا اور اس موقع پر پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، امدادی سامان میں جان بچانے والی ادویات، طبی آلات، رضائیاں، کمبل اور کھانے کی اشیا شامل تھیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مزید تفصیلات کے مطابق 15 ٹن وزنی امدادی سامان سی ون تھرٹی کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ کے شہر وارسا پہنچایا گیا جہاں سے اسے یوکرین منتقل کیا گیا۔

Related Posts