مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ 2020ء طے پا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
سعودی حکام کا بغیر اجازت حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ 2020ء طے پا گیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کئے۔

ترجمان عمران صدیقی کے مطابق آئندہ حج کے موقع پر دو لاکھ پاکستانی حجاج کرام فریضہ حج ادا کرینگے ۔ معاہدے سے قبل پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سعودی ہم منصب سے حج انتظامات پر مذاکرات کیے۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری میاں مشتاق بورانہ ، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز ، ڈی جی حج ابرار مرزا ، ڈائریکٹر ساجد اسدی بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے ۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ نائب وزیر حج، سیکرٹری حج، موسسہ، نقابہ سیارات، ادلہ کے سربراہ شریک ہوئے ۔حج 2020ء کیلئے حجاج کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستانی وفد نے متعدد مطالبات پیش کئے ۔

پیر نور الحق قادری نے کہاکہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت ، مشاعر میں اضافی سہولیات ، ملکی کوٹہ میں مزید اضافہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :وزارتِ سائنس کا قمری کیلنڈر غلط، چاند کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔نور الحق قادری

سعودی وزیر حج نے کہاکہ منیٰ میں گنجائش کم ہے تاہم حج کوٹہ میں اضافہ کی درخواست پراعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سال روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستان کی شمولیت نہایت کامیاب رہی۔

ڈاکٹر صالح بن بنتن نے کہاکہ دیگر شہروں تک روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی توسیع کیلئے سعودی وزارتِ داخلہ سے بات کی جائے گی۔منیٰ، مزدلفہ ، عرفات میں شکایات کے ازالے کیلئے سعودی۔پاک جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔

سعودی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور سعودی اراکین پر مشتمل دس رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔

سعودی وزیر حج نے کہاکہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا اور سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔سعودی وزیر حج نے کہاکہ پاکستانی وفد (آج) جمعرات کو مختلف خدمات کے سعودی دفاتر کا دورہ کرے گا اور معاہدات طے کیے جائیں گے۔

Related Posts