اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کے باوجود چوتھی لہر کے دوران صورتحال مزید خراب ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 26 نئے کورونا کیسز اور 62 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 82 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز کے 21 کیسز کے ساتھ 3 ہزار 208 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مجموعی طور پر 9 لاکھ 41 ہزار 659 وائرس سے متاثر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز 1 ہزار 495 افراد اس موذی سے نجاب پا کر صحت یاب ہو گئے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 965 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 756 ہو گئی ہے۔
سندھ میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں تاہم سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ صوبے میں اب تک ہونے والے فعال کی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 865 ہے جبکہ کورونا سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 1 ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے بھر میں فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 455 ہے۔
پنجاب میں 3 لاکھ 56 ہزار 920 کیسز اور 11 ہزار 59 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جبکہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 31 ہے۔ اسلام آباد میں 87 ہزار 699 کیسز اور 803 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 3 ہزار 695 فعال کیسز ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ 44 265 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، جبکہ اب صوبہ کے پی کے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 462 ہوگئی ہے۔ بلوچستان کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک رپورٹ ہونےوالے کیسز کی تعداد 30 ہزار 432 ہوگئی ہے جبکہ 328 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں 8156 کیسز اور 144 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ آزاد کشمیر میں 24،501 کیسز اور 625 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں نماز جنازہ کے اجتماع پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق