اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 98نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں تاہم 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہا ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 628افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 604جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔
شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 14ہزار 467 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.68 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 53 ہزار 254 ہوگئی جبکہ کورونا کے 85مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 16 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,467
Positive Cases: 98
Positivity %: 0.68%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 85— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 16, 2022