پاکستان میں کورونا کے 94 نئے کیسز رپورٹ، 50 مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 94 نئے کیسز رپورٹ، 50 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 94 نئے کیسز رپورٹ، 50 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 94 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 50 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 31 ہزار 273 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 381 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 934ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.79 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 72 ہزار 365 ہو گئی جبکہ کورونا کے 50 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 83 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14لاکھ 98 ہزار 43 جبکہ فعال کیسز 2 ہزار 849 ہوگئے۔  کورونا سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا۔

کورونا کے 5 لاکھ 77 ہزار 897 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 455، خیبر پختونخوا میں 2لاکھ 19 ہزار 734 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 577 افراد کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا۔

گلگت بلتستان میں 11 ہزار 752 ، بلوچستان میں 35 ہزار 506 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 43 ہزار 352 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جہاں وائرس کے 13ہزار 565مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 

پنجاب کے بعد سب سے زیادہ 8 ہزار 107 افراد سندھ میں کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو گئے۔ کے پی کے میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1 ہزار 24، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378جبکہ آزاد کشمیرمیں 792 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts