پاکستان میں کورونا کے مزید  4 ہزار سے زائد کیسز، 78 اموات

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Pakistan reports 78 deaths by coronavirus

کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4ہزار 87 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، 78 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 ہوگئی جبکہ ملک میں اموات کی تعداد 4ہزار 551 ہوچکی ہے۔

سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے جہاں 89 ہزار225 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ پنجاب میں 78 ہزار 956 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں 27ہزار170، اسلام آباد میں 13ہزار195،بلوچستان میں 10 ہزار 666، آزاد کشمیر میں 1160 اورگلگت بلتستان میں 1524 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 13لاکھ 50 ہزار 773 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں 2 لاکھ 21 ہزار 896 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ پاکستان میں اس موذی وباء سے 4 ہزار 551 لوگ زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی درہم برہم

پاکستان میں  کورونا وائرس کا شکار ہونیوالوں میں سے ایک لاکھ 13 ہزار 623 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2479 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت مختلف اسپتالوں اور گھروں میں زیر علاج ہیں۔