پاکستان میں کورونا کے 761نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے 673 نئے کیسز رپورٹ، 169 مریضوں کی حالت تشویشناک
ملک بھر میں کورونا کے 673 نئے کیسز رپورٹ، 169 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 761نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 8 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 52 ہزار 393افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 482 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا پنجاب میں صحت انصاف کارڈ دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

کوروناکیسز، دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.71 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 15 ہزار 360ہوگئی جبکہ کورونا کے 170 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار کے مطابق 1روز میں ملک بھر میں 588مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 13 ہزار  737 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز 7 ہزار 660 ہو گئی۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 90 ہزار 243افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 169جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 12 ہزار 176افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 587 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 21 ہزار63 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 329جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 37 ہزار221افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 27 جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 43 ہزار 563 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار756افراد کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 849افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts