اسلام آباد: محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا کہ کورونا کے کیسز مثبت آنے کا تناسب 0.82 فیصد ہے جبکہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے کسی موت کی اطلاع سامنے نہیں آئی جبکہ کورونا وائرس کے 9,318 ٹیسٹ کیے گئے۔
دریں اثنا، وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے اہلکار نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں کورونا وائرس کے کسی بھی ذیلی قسم سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں سمیت ملک کے تمام داخلی راستوں پر نگرانی کا نظام موجود ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آشوب چشم وبائی شکل اختیار کرگیا
تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تیز رفتار جانچ اور اسکریننگ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 90 فیصد آبادی پہلے ہی کوویڈ 19 ویکسین کراچکی ہے۔