پاکستان میں کورونا وائرس کے 753 نئے کیسز رپورٹ ،مزید 10اموات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 753 new coronavirus cases

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 اموات کی وجہ سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار129 ہوگئی ہے جبکہ 753 نئے کیسز سامنے آنے کے بعدمجموعی کیسز 2لاکھ 85ہزار920 ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید10 اموات کی اطلاع ملی ہےجبکہ کوروناوائرس کے 753 نئے کیس سامنے آئے ہیںجس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 16ہزار475 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 124556 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 94ہزار715 ، خیبر پختونخوا میں 34ہزار859 ، بلوچستان میں 11 ہزار956 ، اسلام آباد میں 15ہزار296 ، آزاد کشمیر میں 2ہزار157 اور گلگت بلتستان میں 23ہزار82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر پنجاب میں 2ہزار177 ، سندھ میں 2ہزار290 ، خیبر پختونخوا میں 1ہزار235 ، اسلام آباد میں 172 ، بلوچستان میں 138 ، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 58 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ، 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے تاہم این سی او سی نے محرم میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

Related Posts