اسلام آباد: پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید747 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 9 متاثرہ افراد دم توڑ گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 6162 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 288047 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 15932 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے 125632 کیس سندھ میں ، پنجاب میں 95ہزار203 ، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 91 ، بلوچستان میں 12ہزار144 ، اسلام آباد میں 15ہزار346 ، جموں آزاد کشمیر میں 2ہزار179 اور گلگت بلتستان میں 2ہزار452 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر پنجاب میں 2ہزار180 ، سندھ میں 2ہزار307 ، خیبرپختونخوا میں 1ہزار236 ، اسلام آباد میں 173 ، بلوچستان میں 138 ، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 60 اموات ہوئیں۔
مزید پڑھیں :دنیا بھر میں ایک کروڑ 40 سے زائد لوگوں نے کورونا کو شکست دیدی