اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 694نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 36 ہزار 479افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 395 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
کوروناکیسز، دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا
وزیراعظم کی عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 17ہزار 640ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.93 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 10ہزار 676ہو گئی جبکہ کورونا کے 101مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 01 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,640
Positive Cases: 694
Positivity %: 3.93%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 101— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 1, 2022