پاکستان میں کورونا کے 693نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 693نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 1 مزید شہری جان کی بازی ہار گیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 53 ہزار 86افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 483 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا پنجاب میں صحت انصاف کارڈ دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 20 ہزار 678 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.35 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 36 ہزار 38ہوگئی جبکہ کورونا کے 177 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 798مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار  535 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز 8 ہزار 307 ہو گئی۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 90 ہزار 634افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 178جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 12 ہزار 832افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 587 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 21 ہزار260 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 329جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 37 ہزار331افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 27 جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 43 ہزار 613کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار785افراد کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 870افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts