پاکستان میں کوروناکا زور ٹوٹ گیا، مزید 6 اموات، 533 کیسز سامنے آئے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Pakistan reports 553 COVID-19 cases in 24 hours

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں مسلسل کمی ،ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 6مزید اموات کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد اموات کی ملک گیر تعداد 5976 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایاکہ پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14003 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 533افراد میں کورونا وائرس کا عنصر پایا گیا۔

سندھ کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ صوبہ ہے ، اس کے بعد پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد متاثر ہونیوالوں میں ہیں۔

اب تک سندھ میں تقریباً 120550 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 92873 ، خیبرپختونخوا میں 33958 ، بلوچستان میں 11732 ، اسلام آباد میں 2105 اور آزادکشمیر میں 2073 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا میں کورونا کی نئی لہر، ایک دن میں 60 ہزار کیسز کی تصدیق

Related Posts