اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 52نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 988افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 607جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔
پاکستان میں بیماریوں سے مزید اموات کا خدشہ ہے۔عالمی ادارۂ صحت
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 12ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.43 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 4 لاکھ 17 ہزار 949 ہوگئی جبکہ کورونا کے 73مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 21 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 12,077
Positive Cases: 52
Positivity %: 0.43%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 73— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 21, 2022