پاکستان میں کورونا کے 50نئے کیسز رپورٹ، 76مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 50نئے کیسز رپورٹ، 76مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 50نئے کیسز رپورٹ، 76مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 50نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 285افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، وزیر اعظم نے این سی او سی کی تشکیلِ نو کردی

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 15 ہزار 256 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.33 فیصد رہا۔  ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 68ہزار 475 ہو گئی جبکہ کورونا کے 76مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی تشکیلِ نو کردی جس کا مقصد وائرس کو کنٹرول کرنے والے ادارے کو دوبارہ فعال کرنا تھا۔ 

آج سے 6 روز قبل قومی ادارۂ صحت میں وزیر اعظم نے این سی او سی کی تشکیلِ نو کی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ متعلقہ وزارتوں کو این سی او سی کی معاونت کی ہدایت بھی کردی گئی۔

Related Posts