پاکستان میں کورونا کے 526نئے کیسز رپورٹ، 5 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 526نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 5 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 64 ہزار 231افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 542وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 19ہزار 312ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.72 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 98لاکھ  81 ہزار 996ہوگئی جبکہ کورونا کے 156مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 411مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار375 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز9 ہزار 314رہ گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 92 ہزار 541افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 217جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 18 ہزار 752 شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 594 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 22 ہزار539 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 339جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 38ہزار491افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 30جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 43کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار899 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 966افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts