اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید7 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعداموات کی مجموعی تعداد 6335 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 97 ہزار512 تک پہنچ گئی ہے تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں فعال کیسزکی تعداد 8909 ہے۔
پاکستان میں 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے سہولیات موجود ہیں اور اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے وینٹی لیٹروں کی تعداد 1920 ہے۔
سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 1لاکھ 30ہزار41 ، پنجاب میں 97ہزار44 ، خیبرپختونخوامیں 36ہزار414 ، بلوچستان میں 13ہزار45 ، اسلام آباد 15ہزار714 ، آزاد جموں وکشمیر 2ہزار306 اور گلگت 2ہزار948 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 2ہزار206 اور سندھ میں 2ہزار420 اموات ہوچکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 1ہزار255 ، اسلام آباد میں 175 ، بلوچستان میں 143 ، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 65 اموات ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں:دہشت گرد کورونا وائرس سے عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ