اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 42نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 936افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 607جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔
پاکستان میں بیماریوں سے مزید اموات کا خدشہ ہے۔عالمی ادارۂ صحت
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 8ہزار 30 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.52 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 4 لاکھ 5 ہزار 872 ہوگئی جبکہ کورونا کے 73مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 20 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 8,030
Positive Cases: 42
Positivity %: 0.52%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 73— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 20, 2022