ملک بھر میں کورونا کے 38نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق
ملک بھر میں کورونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 74 ہزار 470 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 628جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

یورپ میں 1 سال کے دوران گرم موسم سے متاثرہ 15000افراد ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 6 ہزار 33 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.63 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ  سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا کے 53مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا اور صرف 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 375 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔

بھارتی حکومت کا گزشتہ ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے 4 کروڑ 40 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جن کو ملک کے مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداددوشمار سے پتہ چلا کہ 1 روز کے دوران کورنا وائرس سے مزید 18 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے۔

 

Related Posts