جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ جنوبی وزیرستان کے علاقے بیرمل میں کیا جس میں ایک سرکاری گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔ شدت پسندوں نے تھانے کی عمارت کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں:

سوات میں دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

پولیس اسٹیشن پر حملے کے دوران 2 پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ دہشت گرد جاتے جاتے ایک سرکاری گاڑی، 1 بڑی مشین گن سمیت 25 کے قریب بڑی مشین گنز ساتھ لے گئے۔

شدت پسندوں نے پولیس کی وین کو بھی آگ لگا دی۔ شہید پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحے کے ساتھ ساتھ فلیڈر گاڑی بھی چھین لی۔حملے کے نتیجے میں 2 کانسٹیبلز شہید ہوئے۔

شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبلز میں کانسٹیبل حمید اللہ اور کانسٹیبل فرمان اللہ کے نام سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

حال ہی میں سوات کے علاقے مینگورہ میں دہشت گردی کے خلاف اور امن امان کے حق میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی بڑی تعداد نے اپنے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

Related Posts