پاکستان میں کورونا کے 309 نئے کیسز رپورٹ، 80مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 309نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 80مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 33 ہزار 47افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 385 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

ماسک دوبارہ پہنیں، کراچی میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13ہزار 941ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.22 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 3 ہزار 509ہو گئی جبکہ کورونا کے 80مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 167 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14لاکھ 98 ہزار 865 جبکہ فعال کیسز 3 ہزار 797ہوگئے۔  کورونا سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا۔

کورونا کے 5 لاکھ 78 ہزار 756کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں 2لاکھ 19 ہزار 865جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 883 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا۔

گلگت بلتستان میں 11 ہزار 756، بلوچستان میں 35 ہزار 522 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 43 ہزار 368افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جہاں وائرس کے 13ہزار 566مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 

پنجاب کے بعد سب سے زیادہ 8 ہزار 109 افراد سندھ میں کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو گئے۔ کے پی کے میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1 ہزار 25، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378جبکہ آزاد کشمیرمیں 792 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts