پاکستان میں کورونا کے مزید 288 کیسز رپورٹ، شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

238 new Covid-19 infections reported in Pakistan

کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 اموات اور288مثبت کیسز کے بعد ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 228 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 2 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد تعداد 30ہزار333 اورمتاثرین کی تعداد15لاکھ22ہزار419 ہو گئی۔

اموات کے لحاظ سے پنجاب بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا ہیں۔ اب تک پنجاب میں 13551، سندھ میں 8092، کے پی میں 6307، اسلام آباد میں 1022، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی مشہورومعروف آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے کورونا کے دماغ پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ مطالعے کیلئے 700سے زائد افراد کے دماغ 2 بار اسکین کیے گئے جن کی عمریں 51 سے 81 برس تک تھیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کے ساتھ زندگی

سائنسی جریدے نیچر میں شائع کیے گئے تفصیلی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ کورونا کے مریضوں میں انسانی دماغ کا حجم صفر اعشاریہ 2 فیصد سے لے کر 2فیصد تک سکڑ جاتا ہے جس سے جذبات پر قابو پانے کی صلاحیت اور حافظہ متاثر ہوتا ہے۔

کورونا کے مریضوں میں سونگھنے کی حس متاثر ہوجانے کی شکایت عام ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران کورونا کے علاج کیلئے ہسپتال داخل نہ ہونے والے مریضوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ وائرس کے دماغ پر اثر انداز ہونے کے متعدد شواہد مل گئے۔

Related Posts