پاکستان میں کورونا کے 226نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 226نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 226نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 226نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہو گیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 68 ہزار 679افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث  30 ہزار 575شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 15ہزار 79ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.50 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 83 ہزار 294ہوگئی جبکہ کورونا کے 110مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 1روز کے دوران  390مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار907 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز8 ہزار 972 ہو گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں گزشتہ روز تک کورونا سے 5لاکھ 93 ہزار 184افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 227 جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 20 ہزار 697شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 608 انتقال کر گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 23 ہزار380 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 347جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 39ہزار10افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 30جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 228 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار938 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 12ہزار 16افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts