پاکستان میں کورونا کے 171 نئے کیسز رپورٹ، 57مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 171نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 57مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 32 ہزار 153افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 383 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلنے والا نیا ویرینٹ داخل

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 11ہزار 212ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.53 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 52ہزار 270 ہو گئی جبکہ کورونا کے 57 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمۂ صحت سندھ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں عالمی وباء کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ہدف 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمۂ صحت سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے 4 روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی 2 ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔

پروجیکٹ ڈاریکٹر ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں صرف 64 فیصد افراد  جبکہ پنجاب میں تا حال صرف 86 فیصد افراد کو کورونا کی دونوں ڈوز لگائی گئی ہیں۔

Related Posts