اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 395 کیسز سامنے آنے کے علاو ہ وباء سے متاثرہ 11افراد نے دم توڑ دیا۔
ہفتہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 اموات اور 395 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
11 نئی اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 28ہزار823 ہو گئی ہے جبکہ نئے 395 کیسز کو شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 12لاکھ 88ہزار761 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 50ہزار859 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب صفراعشاریہ 77 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں:اومی کرون سے کراچی کو کتنا خطرہ، کیا حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے گی؟