پاکستان نے بھارتی آرمی چیف منوج مکونڈکے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak summons Indian envoy, lodges strong protest over ceasefire violations

اسلام آباد : پاکستان نے نئے بھارتی آرمی چیف منوج مکونڈ کے ’’قبل از وقت حملوں‘‘کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آزاد کشمیر کے اندر کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور بالا کوٹ میں بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کسی کو نہیں بھولنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 5 ماہ ہو گئے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارِ کرتا ہے اور کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:(ن)لیگ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیم کی حمایت کا فیصلہ

ترجمان کے مطابق80 لاکھ کشمیری 9 لاکھ فوج کے ہاتھوں بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں ، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صورت حال معمول پر آنے کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔

ترجمان نے اپیل کی کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں عالمی مبصرین کو جانے کی اجازت دے اور وہاں بھارتی جبر کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Related Posts