اسلام آباد: پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس پر بھارتی اعتراضات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
او آئی سی کانفرس پر بھارتی اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے نئی دہلی حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیرذمہ دارانہ ہے اوآئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز،دوسری بڑی عالمی تنظیم ہے او آئی سی کے 57 ارکان اور 6 مبصر ممالک ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں ریاستی سرپرستی میں ظلم و ستم آج کے ہندوستان میں معمول بن گیا ہے اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
ترجمان کے مطابق بھارت UN قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کر کے بیٹھا ہے بھارت نے طاقت سے کشمیریوں کی آواز دبانیکی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی، آر ایس ایس سے متاثر ”ہندوتوا” نظریے نے اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے لیے جگہ کو محدود کر دیا ہے، جن کی ریاستی سرپرستی میں ظلم و ستم آج کے ہندوستان میں معمول بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد پر کسی بھی قسم کی کارروائی کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی