پاکستان میں کورونا سے مزید 57افراد چل بسے، 3787نئے کیسز ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAKISTAN LOGS 723 NEW COVID CASES, 7 DEATHS

اسلام آباد :سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 57افراد چل بسے ،3787نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3787 کیسز سامنے آئے ہیں اورمزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید59 ہزار 745 ٹیسٹ کئے گئے، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 33 فیصد ہو گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ، کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ 90 ہزار 236 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 5 کروڑ 67 لاکھ 68 ہزار 446 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں اب تک 1 کروڑ 74 لاکھ 55 ہزار 249 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرو سربراہ این سی اوسی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 76فیصد پاکستانیوں کے حکومت کی کورونا سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر اعتماد کے اس اظہار سے سب لوگ جو اس قومی کاوش میں شامل ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کے تعاون سے صورتحال دوسرے ملکوں سے بہتر رہی، لیکن خطرہ ٹلا نہیں اور احتیاط کی ضرورت اب بھی ہے۔

Related Posts