جنید اور عائشہ کی شادی کے بعد نئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Junaid and Ayesha's New selfie goes viral

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکے بیٹے جنید اور بہو عائشہ کی شادی کے بعد نئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں نوبیاہتا جوڑا خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہا ہے، تصور میں عائشہ تصویر بنارہی ہیں جبکہ جنید صفدر ان کے پیچھے کھڑے مسکرا رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر اور قومی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ چند روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

چند دن پہلے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی جانب سے حال ہی میں عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں شادی کی ڈیلیٹ کی گئی تصاویر بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:جنید صفدر کی تقریبِ نکاح، مریم نواز کا لباس عوامی توجہ کا مرکز بن گیا

پیر کی رات جنید صفدر نے انسٹاگرام پر اپنی دلہن عائشہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جسے انہوں نے چند سیکنڈ کے بعد ڈیلیٹ کر دیا تاہم یہ تصویر ڈیلیٹ ہونے سے چند لمحے پہلے ان کے کسی فالوور نے ایک اسکرین شاٹ لے لیا جو وائرل ہوگیا ہے۔ تصویر میں دلہن عائشہ اور دلہاجنید مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

Related Posts