پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی، عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کی جانب سے اظہار آمادگی کا خط موصول ہوگیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے خط پر دستخط کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میںروپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ بھی جاری ہے اور امریکی ڈالر آج مزید 3 روپے 60 پیسے کم ہوکر 205 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈآلر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کرچکا ہے، تاہم اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔