انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو 340 تجاویز موصول

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے 340 تجاویز پیش کردیں، جو وفاقی حکومت کو موصول ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ممبر ممالک نے چوتھی مسلسل رپورٹ میں انسانی حقوق کی حقیقی اور مبینہ من گھڑت خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔ حکومت نے تجاویز کا جائزہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے رپورٹ انسانی حقوق کونسل کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 الزامات معلوم نہ ہوسکے، سینئر صحافی عمران ریاض بھی گرفتار

انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے رپورٹ ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ نے تیار کی جبکہ گروپ تجاویز پر پاکستان کے ردِ عمل کو انسانی حقوق کونسل کے 53ویں اجلاس کے دوران نتائج رپورٹ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ پاکستان کیلئے سوالات رکن ممالک نے تیار کیے۔

پیشگی سوالات کی فہرست پرتگال، پاناما، جرمنی اور بیلجیم سمیت دیگر ممالک نے تیار کی جو نمائندہ گروپ کے ذریعے پاکستان روانہ کی گئی، جس کیلئے 122 وفود کے بیانات کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کینیڈا نے پاکستان کو خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی تجویز دے دی۔

پاکستان میں جبری گمشدیوں کا معاملہ اقوامِ متحدہ تک پہنچ گیا۔ متعدد ممالک کا کہنا ہے کہ پاکستان جبری گمشدگی سے شہریوں کو تحفظ دے، عالمی کنونشن کی توثیق اور اسے اپنے نافذ العمل قانون کا حصہ بنائے۔ لکسمبرگ نے تجویز دی کہ پاکستان کو سزائے موت ختم کردینی چاہئے۔

دیگر ممالک بشمول پولینڈ اور آسٹریلیا نے پاکستان کو مذہب یا عقیدے کی آزادی کا مکمل احترام، اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی دفعات ختم کرنے اور صحافیوں پر غیر ضروری پابندیاں عائد کرنے سے باز رہنے کی تجاویز پیش کیں، جن پر حکومتِ وقت کو ردِ عمل پیش کرنا ہوگا۔

Related Posts