پاکستان رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار ہو گئے
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار ہو گئے

پاکستان رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز  نے ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان نعیم حیدر اور دانش اقبال کو قتل کے 2 روز کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں 2 جولائی کو پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے کارکن عاصم محمد خان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا گیا جس کی ایف آئی آر شریف آباد تھانے میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پی ایس پی کارکن کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور  ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی موقعے سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے قتل کی واردات میں استعمال کیا گیا 30 بور کا پستول بھی برآمد کر لیا گیا جس کی فرانزک رپورٹ اور موقعۂ واردات سے ملنے والےخول سے تصدیق کر لی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سیّد نعیم حیدر عرف بڑا نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے اور وہ قبل ازیں بھی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

Related Posts