پاکستان ریلوے نے تین اہم ٹرینیں بند کر دیں،مسافروں کا دیگر ٹرینوں پر دباؤ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی
ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی

جیکب آباد:پاکستان ریلوے نے جیکب آباد جانے والی تین اہم ٹرینیں بند کر دیں، ڈیڑھ سال سے سفری سہولت ختم ہونے کی وجہ سے مسافروں کا دیگر ٹرینوں پر دباؤ، جیکب آباد کے شہری لاہور، پشاوربذریعہ ٹرین کے سفر سے محروم۔

شہباز ائیربیس میں ملازمت کرنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے کورونا وباء کے باعث تین اہم ٹرینوں کو بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث جیکب آباد کے شہری کوئٹہ، لاہور اورپشاور ٹرین کے ذریعے سفر سے محروم ہیں۔

بولان میل کوئٹہ سے کراچی براستہ جیکب آباد، خوشحال خان خٹک ایکسپریس پشاور سے کراچی براستہ جیکب آباد اور اکبر ایکسپریس کوئٹہ سے لاہور براستہ جیکب آباد چلتی تھی لیکن اب جیکب آباد و گردونواح کے رہائشی اور کاروباری حضرات اس سہولت سے تقریبا ڈیڑھ سال سے محروم ہو گئے ہیں۔

ان تین ٹرینوں کی بندش کی وجہ سے دیگر ٹرینوں پرمسافروں کا دباؤ بڑھ گیا ہے جیکب آباد میں شہباز ائیربیس میں ملازمت کرنے والے ملک کے دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو بھی سفری سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹرین یوزر یونین کے صدر عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، خاوند بخش بھٹی، عبدالغنی کھوسو، آصف بھٹی، وکی کمار،اور دیگر نے وزیر ریلوے اعظم سواتی، ڈی ایس ریلوے سکھر سے بولان میل، اکبر ایکسپریس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس میں جیکب آباد کی کوٹہ کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پاکستان ریلوے کی تجاوزات کے خلاف کارروائی، زیرِ تعمیر مکانات منہدم

Related Posts