نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے، سیاست کا کھیل بندہونا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہنا ہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے۔ نیب سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ نیب نے اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ نیب اپوزیشن کے پیچھے پڑی رہتی ہے مگر اس کو حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آتے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سے کہوں گا کیمرے لگائیں تاکہ عوام کو معلوم ہو کون سی کرپشن ہوئی۔ نیب وہ ادارہ جس نے پاکستان کو مفلوج کر دیا اور سیاست کا کھیل کھیل رہا ہے۔ چینی اسکینڈل میں ایک سینیٹر کی سربراہی میں تفتیش کرائی جا رہی ہے، ملک میں تماشا لگا ہوا ہے ۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے ن لیگ کے سینئررہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر میں الیکشن چوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ این سی او سی کے آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی کوئی اہمیت نہیں۔ آج آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کی کرپشن دھرائی جا رہی ہے،ن لیگ اس کوشش کو مسترد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک مشکل حالات سے نکل آیا، اگلےسال شرح نمو مزید بہتر ہوگی، وزیراعظم

Related Posts