لاہور: پاکستان ریلوے حکام نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے منیجر کا اضافی چارج اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر لاہور سیدہ مرضیہ الزھرا کو دے دیا ہے جس کے بعد سیدہ مرضیہ الزھرا پاکستان ریلوے کی پہلی خاتون اسٹیشن منیجر بن گئیں۔
ریلوے حکام نے اے ٹی او لاہور سیدہ مرضیہ الزھرا کو لاہور ریلوے اسٹیشن کا اسٹیشن منیجر مقرر کیا ہے اور اسٹیشن منیجرلاہور کینٹ یونس بھٹی سے اسٹیشن منیجر لاہور کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ سیدہ مرضیہ الزھرا پاکستان ریلوے کی پہلی خاتون اسٹیشن منیجر بن گئیں۔
دوسری جانب ریلوے سمپرس یونین نے اسٹیشن منیجر کے عہدے پر سی ایس پی آفیسر کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس فیصلے کو مستردکردیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب، پناہ گاہوں کے نظام میں بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ