افغانستان میں تعمیری کردار جاری رکھنے پرپاکستان او ر قطر کا اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں تعمیری کردار جاری رکھنے پرپاکستان او ر قطر کا اتفاق
افغانستان میں تعمیری کردار جاری رکھنے پرپاکستان او ر قطر کا اتفاق

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر نے افغانستا ن میں کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لئے تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد آج(جمعرات) رات اسلام آباد میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن’ استحکام اور خوشحالی کے بارے میں د ونوں ملکوں کا مشترکہ وژن ہے۔انہوں نے کہا عالمی برادری کو افغانستان کے عوام کی انسانی اور مالی امداد کے لئے آگے آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سی آئی اے ڈائریکٹرکی آرمی چیف سے ملاقات، تعاون جاری رکھنے کا عزم

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو افغانستان میں امن کے لئے عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

Related Posts