وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے آرآئی یوجے کے وفدکی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے آرآئی یوجے کے وفدکی ملاقات
وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے آرآئی یوجے کے وفدکی ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے آرآئی یوجے کے وفدکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مشکلات، تنخواہوں اورواجبات کی عدم ادائیگیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات کافیک نیوزاورمیڈیاورکرزکے معاملے پرپیچھے نہ ہٹنے کے عزم کا اظہار، وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب موبائل فون ہی ٹی وی،اخبارات اورسوشل میڈیاٹول ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیامالکان چاہتے ہیں دونوں پلیٹ فارمزکوالگ الگ رکھیں، میڈیااور سوشل میڈیاکوالگ الگ کرناممکن نہیں،انہیں ضم کریں گے۔

میڈیاورکرزسے جبری مشقت لی جارہی ہیں،میڈیاانڈسٹری غیرصحتمندانہ ہے،میڈیامالکان کو75کروڑاداکردئیے، میڈیاورکرزکیلئے حکومت کھڑی نہیں ہوگی تو کون پوچھے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 99فیصدفیک نیوزسوشل میڈیا،3سے4فیصدقومی میڈیاپرچلتی ہیں، وزیراعظم کی تنخواہ 8لاکھ روپے ہونے کی فیک نیوزچلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیامالکان چاہتے ہیں میڈیاورکرزکوٹربیونل جانیکا حق نہ دیں،اتھارٹی کی ہیت ایسی ہونی چاہیے کہ حکومت میڈیاکاہاتھ نہ مروڑسکے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں تعمیری کردار جاری رکھنے پرپاکستان او ر قطر کا اتفاق

وزیر اطلاعات نے پلاٹوں کے معاملے سے متعلق قائم کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اب نئی کمیٹی بنے گی، صحافیوں کے لئے پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شامل کرنے کے لئے نیا فارم تیار کر لیا گیا ہے، ایک سے زائد ہلاٹ لینے والوں کی لسٹ بھی پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts