پاکستان سلامتی کونسل میں اسلامو فوبیا سے متعلق قرارداد پیش کریگا، منیر اکرم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan pushing for anti-Islamophobia resolution at UNGA: Munir Akram

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پر کام کر رہا ہے ،قراردادجلداقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جائیگی۔

پاکستانی مندوب نے ایک سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہم اس مسئلے کے بارے میں جنرل اسمبلی میں کسی حل کے لئے بات چیت کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک اس قرار داد کیخلاف جن میں کچھ مغربی ممالک اور ہندوستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس قرارداد کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے قابل ہوجائینگے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی ہلاکت کے بعدحکومت پاکستان نے اسلامو فوبیا کیخلاف تحریک مزید تیزکردی ہے،وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف تمام مسلم ممالک کو اکٹھا کروں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی دورہ پاکستان کی خواہش رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں اسلامو فوبیا کون ختم کریگا ؟

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے سے متعلق فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ کے 70 سال پر محیط تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے میں تجارت، معاشی تعاون پر توجہ مرکوز تھی۔

Related Posts