پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے شواہد اقوام متحدہ کو دیدئیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan presents dossier to UNSG on India’s sponsorship of terrorism

نیو یارک :اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل کو ڈوزیئر دیدیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے ہندوستان پر دہشت گردی کی سرپرستی ،بین الاقوامی قانون ، امریکی چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں سی پیک منصوبہ سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گردی کروارہا ہے۔

پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے ممبرام کو ایک ڈوزئیر فراہم کیا ہے جس میں بھارت کی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔

اس موقع پر منیر اکرم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کے خلاف ہندوستانی دہشت گردی کا نوٹس لے اور ان غیر قانونی اور جارحانہ سرگرمیوں سے روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔

مزید پڑھیں: فلسطین کی آزادی تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا، دفتر خارجہ

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لئے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے ،کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کو اپنا دفاع کرنے کا حق ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں بھی بھارت ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے لئے 500 ملین کی لاگت سے ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے۔

Related Posts