پاکستان میں کورونا سے 6377 افراد متاثر،48 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan posts 48 more corona deaths, 6,377 infections in a day

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، موذی وباء نے 6377 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ،48 شہری موت کی وادی میں اتر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6377 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 48 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

48 نئی اموات کے بعد وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 29ہزار420 ہو گئی ہے جبکہ نئے 6ہزار377 کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 1448663 ہو گئی ہے۔

پاکستان بھر میں 64121 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کا تناسب 9اعشاریہ 94 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

 

ملک میں 4566 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے جبکہ فعال کیسز کی کل تعداد 101858 ریکارڈ کی گئی اور تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 1618 ہے۔

سندھ میں اب تک 547920، پنجاب میں 485810، خیبرپختونخوا میں 199195، اسلام آباد میں 130373، بلوچستان میں 34734، آزاد کشمیر میں 39894 اور گلگت بلتستان میں 10837 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا بے قابو، مزید 5830 شہری متاثر،42 افراد کی جان گئی

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 219، سندھ میں 7 ہزار 869، خیبرپختونخوامیں 6 ہزار 31، اسلام آباد میں 983، آزاد کشمیر میں 761، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts