پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں بالترتیب 9 اور 13 فیصد اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Oilfields ltd observes outstanding growth in profits

اسلام آباد:رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں بالترتیب 9 اور 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران پی او ایل کو 8 ہزار 568 ملین روپے کا بعداز ٹیسک منافع حاصل ہوا ہے ۔

گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران خالص منافع کا حجم 7 ہزار 889 ملین روپے رہا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 3مہینوں کے دوران پی او ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں 679 ملین روپے یعنی 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 27.79 روپے کے مقابلہ میں 30.19 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

مزید پڑھیں:رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، ساڑھے 21ارب ڈالر منافع باہر بھجوایا گیا، اسٹیٹ بینک

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2019ء میں پی او ایل کا بعداز ٹیکس منافع 4 ہزار 560 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 4 ہزار 22 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی دوسری ساہ ماہی کے دوران پی او ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں 538 ملین روپے یعنی 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 14.17 روپے کے مقابلہ میں 16.07 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

Related Posts