ٹی 20سیریز کا پہلا میچ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 128رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20سیریز کا پہلا میچ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 128رنز کا ہدف دے دیا
ٹی 20سیریز کا پہلا میچ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 128رنز کا ہدف دے دیا

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 20 اوورز کے کھیل میں بنگلہ دیشی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے نمایاں ترین بالر حسن علی رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن پاکستان کے سامنے لڑکھڑا گئی، 5کھلاڑی آؤٹ

میزبان ٹیم کا پہلا کھلاڑی 3، دوسرا 10، تیسرا 15، چوتھا 40 جبکہ پانچواں 61 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگیا جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نے اسکور بنانے پر توجہ دینا شروع کی۔

سب سے زیادہ 36 رنز بنگلہ دیش کے کھلاڑی عفیف حسین نے 34 گیندوں پر بنائے۔ مہدی حسن 20 گیندوں پر 30 جبکہ نور الحسن 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز میں شامل ہو گئے۔

بنگلہ دیش کا چھٹا کھلاڑی 96 جبکہ ساتواں 110 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا۔ پاکستان کے محمد وسیم نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین واپس بھیج دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سامنے لڑکھڑا گئی، کپتان کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا، 13اوورز کے کھیل کے دوران میزبان ٹیم کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

 بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کے شاہینوں نے بنگلہ دیشی ٹائیگرز کے چھکے چھڑا دئیے۔ اوپنر محمد نعیم اور سیف حسن صرف 1، 1 رن اسکور کرکے آؤٹ ہو گئے اور اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

Related Posts