پاک بحریہ کثیر القومی مشق “امن” کا انعقاد 2007 سے کر رہی ہے۔ رواں سال چَھٹی کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز کرنے اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ ” امن کے لیے متحد “ ہیں کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق “امن”میں شرکت کریں گے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے ، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا جہاز افریقی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے مشن پر روانہ