بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ ہے۔محکمۂ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Emergency declared in KMC hospitals after Heatwave alert in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں بالخصوص گوادر کے قریب سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ محکمۂ موسمیات نے سمندری طوفان کی پیشگوئی کی۔

مراسلے کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک سمندری طوفان جنم لے رہا ہے جس کے نتیجے میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہفتے سے پیر تک تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کے مراسلے کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر اور پسنی میں ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آج سے پیر تک گہرے سمندر میں جانے سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، امدادی کارروائیاں جاری

Related Posts