پاک بحریہ کے9 افسران کو ستارہ امتیاز اور 20 کو تمغہ امتیاز تفویض

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Navy officers were awarded military honors

اسلام آباد :پاک بحریہ کی تقریب میں 9 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 20 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں 9 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 20 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 11 افسران اور سیلرز کو ان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:پاک فوج کا کارنامہ، بہترین صلاحیتوں پرایک اوربین الاقوامی اعزازحاصل کرلیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں 3 افسران کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 116 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 99 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔

Related Posts