پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی، آرمی چیف
پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی، آرمی چیف

لاہور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے یاد گار شہدا ء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے 49 نیول اسٹاف کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔

وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نیول وار کالج پاک بحریہ کا گراں قدر ادارہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کالج میں مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔ پاک بحریہ کی تاریخ جرات، بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی دشمن کا سامنا ہوتا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اترتی ہے۔ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھروپور انداز میں کی۔ آرمی چیف نے سکیورٹی چیلنجز، جیواسٹریٹیجک صورتحال پر اظہار خیال کیا۔

Related Posts