پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بڑھتی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بڑھتی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بڑھتی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی: پاکستان مرکزی مسلم  لیگ کراچی کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،منی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف شاہراہ فیصل پرعوامی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

عوامی احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندے،اساتذہ کرام،طلباء اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے ”پلے کارڈز اور بینرز“ اٹھا رکھے تھے۔جن پر مہنگی بجلی، مہنگا پیٹرول،مہنگا آٹا اور سستی موت،حکمرانوں پاکستان کو جینے دو،مہنگائی کی چھری سے کب تک عوام کا گلا کٹتا رہے گا؟جیسے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر شرکاء وقائدین نے مہنگائی،منی بجٹ اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کی۔مظاہرین نے نرسری سے شاہراہ قائدین تک واک کیا۔مظاہرے سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر شہباز عبدالجبار،سندھ کے میڈیا سیکٹری سلیم الیاس،کراچی کے جنرل سیکٹری مہدی اسحاق ودیگر قائدین نے خطاب کیا۔

شہباز عبدالجبار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات و گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت 170ارب روپے کے منی بجٹ اور نئے ٹیکسز کا نفاذ ایک ظالمانہ اور عوام دشمن فیصلہ ہے۔ عوام 2 وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔

حکمران نئی گاڑیاں اورروزانہ کوئی نیا وزیر یا مشیر حلف اٹھاتا ہے۔ حکومت عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے اخرات کم کرے۔ حکومت غریب نہیں بلکہ غربت مٹانے پر توجہ دے۔عوام کو عزت سے دو وقت کی روٹی، سستا آٹا،چینی سمیت سستی اشیائے خوردونوش چاہئیے۔ منی بجٹ مہنگائی کانیا طوفان لائیگا۔ جس کا براہ راست بوجھ غریب عوام پر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر آنے والی حکومت بجٹ کے بعد نت نئے ٹیکسز عائد کرکے مہنگائی میں اضافہ کردیتی ہے جس کاخمیازہ عوام ہی بھگتتی ہے۔ارکان پارلیمنٹ،بیوروکریسی کو مفت پیٹرول کی سہولت بند کی جائے۔

سندھ میڈیا کے سیکٹری سلیم الیاس کا کہنا تھا کہ آج خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری دوسری جانب بدامنی ہے، ملک میں مساجد تک محفوظ نہیں نوجوان بے روزگاری اورحالات سے مایوس ہوکر نشے کے عادی ہوگئے۔

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط فیصلوں کی سزا مجبور‘ بے کس اور مہنگائی میں دبے عوام عرصہ دراز سے بھگت رہے ہیں۔معیشت کے حالت سنبھلتے نظر نہیں آ رہی آسمان کو چھوتی مہنگائی،پٹرول ، بجلی، گیس اور اشیائے خوردنوش کی بڑھتی قیمتیں غریب عوام کے ہوش اڑا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادیے

پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی آواز بن کر ابھری ہے۔ہماری مہنگائی کے خلاف مہم جاری رہے گی۔اسے مزید تیز کیا جائے گا۔

Related Posts