پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گوادر میں 13 ماہی گیروں کو بچالیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گوادر میں 13 ماہی گیروں کو بچالیا
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گوادر میں 13 ماہی گیروں کو بچالیا

کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے گوادر میں ماہی گیر کشتی المثال کے 13ارکان کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایم ایس اے بیس گوادر کو ایک ماہی گیری کشتی “المشال” کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جو سمندر میں پانی کے اندر کسی نامعلوم چیز سے ٹکرانے کی وجہ سے پھنسی ہوئی تھی۔

جس کے نتیجے میں کشتی کے زیر آب ڈھانچے کو بڑا نقصان پہنچا تھا۔ ایم ار سی سی (MRCC) پاکستان نے ہنگامی کال موصول ہونے پر فوری طور پر ایکشن لیا۔

انہوں نے ایم ایس بی کشتیوں کو ڈائیونگ ٹیم، مطلوبہ ڈی فلڈنگ پمپ، ڈی فیولنگ پمپس، زندگی بچانے اور ابتدائی طبی امداد کے سامان کے ساتھ اطلاع شدہ پوزیشن (گوادر کے جنوب)کی طرف پہنچنے کی ہدایت دی۔

میری ٹائم سیکیورٹی بوٹس فوری طور پر مصیبت میں مبتلا کشتی کی طرف روانہ ہوئیں اور خوراک اور طبی امداد فراہم کی۔

پی ایم ایس اے نے ایندھن کو کم کرنے کی تمام تر کوششیں کیں اور کشتی کو تیرتا رکھنے کے لیے مسلسل ڈی فلوڈنگ کی گئی۔

پی ایم ایس اے کے اثاثوں نے کشتی کو مرمت کے لیے بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس عمل میں ماہی گیروں کی 13 قیمتی جانیں بچانے کے علاوہ تیل کے رساؤ کے ممکنہ واقعے کو کامیابی سےحل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی شپ یارڈ میں تیار بحری جہاز کولاچی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل

پی ایم ایس اے اپنے محدود وسائل کے باوجود ہمیشہ اپنی تلاش اور زندگیوں کے بچاؤ(SAR) کی ذمہ داریوں کو پورا کرتا رہا ہے۔

Related Posts